[p?c1=2&c2=18760854&c4=http%3A%2F%2Fwww.dw.de%2F%25D9%2585%25D9%2584%2 5D8%25A7%25D9%2584%25DB%2581-%25DA%25A9%25DB%2592-%25D9%2584%25DB%258C% 25DB%2592-%25D9%2586%25D9%2588%25D8%25A8%25D9%2584-%25D8%25A7%25D9%2586 %25D8%25B9%25D8%25A7%25D9%2585-%25D8%25B3%25D9%2588%25D8%25A7%25D8%25AA -%25D9%2585%25DB%258C%25DA%25BA-%25D8%25AC%25D8%25B4%25D9%2586%2Fa-1798 6491&cv=2.0&cj=1&comscorekw=31] 1. Inhalt 2. Navigation 3. Weitere Inhalte 4. Metanavigation 5. Suche 6. Choose from 30 Languages * Albanian Shqip * Amharic አማርኛ * Arabic العربية * Bengali বাংলা * Bosnian B/H/S * Bulgarian Български * Chinese 中文 * Croatian Hrvatski * Dari دری * English English * French Français * German Deutsch * Greek Ελληνικά * Hausa Hausa * Hindi हिन्दी * Indonesian Bahasa Indonesia * Kiswahili Kiswahili * Macedonian Македонски * Pashto پښتو * Persian فارسی * Polish Polski * Portuguese Português do Brasil * Portuguese Português para África * Romanian Română * Russian на русском * Serbian Српски/Srpski * Spanish Español * Turkish Türkçe * Ukrainian Українська * Urdu اردو Wrong language? Change it here DW.DE has chosen اردو as your language setting. DW.DE in 30 languages ڈی ڈبلیو اکیڈمی ڈی ڈبلیو سے متعلق Deutsche Welle Deutsche Welle ____________________ * عنوانات + خبریں + حالات حاضرہ + کھیل + فن و ثقافت + سائنس اور ماحول + صحت + معاشرہ * میڈیا سینٹر + لائیو + تمام میڈیا مواد + تازہ ترین پروگرام * اسٹڈی اِن جرمنی * جرمن سیکھئے جرمن کورس + جرمن کورس + Mission Europe + Radio D + ?Deutsch - warum nicht + ?Wieso nicht + Marktplatz + Audiotrainer جرمن XXL + جرمن XXL + Deutsch Aktuell + Deutsch im Fokus + Telenovela + Bandtagebuch + Landeskunde Community D + Community D + Das Porträt + Facebook & Co + Podcasts & Newsletter + Service جرمن پڑھایئے + جرمن پڑھایئے + DW im Unterricht + Unterrichtsreihen + Deutschlehrer-Info * خبریں * حالات حاضرہ * کھیل * فن و ثقافت * سائنس اور ماحول * صحت * معاشرہ عنوانات / حالات حاضرہ حالات حاضرہ ملالہ کے لیے نوبل انعام، سوات میں جشن وادیٴ سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدو جہد پر نوبل پیس ایوارڈ ملنے پر سوات میں جشن کا سا سماں ہے اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ مٹھائیاں بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ وادیٴ سوات کی لڑکیوں کی آئیڈیل سترہ سالہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی اب پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں وادیٴ سوات کی لڑکیوں کی آئیڈیل سترہ سالہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی اب پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں دو برس قبل طالبان کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کو سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے پر پوری دنیا سے پذیرائی ملی تھی۔ اس سترہ سالہ پاکستانی لڑکی کو گزشتہ برس بھی نوبل پیس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور سوات کے لوگ پر امید تھے کہ ملالہ کو اس بار ضرور نوبل انعام کا حقدار ٹھہرایا جائے گا۔ ملالہ گولی لگنے کے دو ہفتے بعد ہوش میں آئیں تو وہ برطانوی شہر برمنگھم کے ایک ہسپتال میں تھیں اور اُن کا پوراخاندان اُن کے ہمراہ تھا ملالہ گولی لگنے کے دو ہفتے بعد ہوش میں آئیں تو وہ برطانوی شہر برمنگھم کے ایک ہسپتال میں تھیں اور اُن کا پوراخاندان اُن کے ہمراہ تھا جیسے ہی ملالہ کے لیے نوبل انعام کا اعلان کیا گیا، سوات کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عید کے بعد عید کا سماں بندھ گیا۔ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی کے قریبی ساتھی اور نجی سکول کے پرنسپل احمد شاہ خان نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں اور پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوات اور پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ ملالہ کو نوبل انعام ملا ہے:’’آج پاکستان کے حصے میں جو عزت آئی ہے، وہ سب ملالہ کی وجہ سے ہے کیونکہ ملالہ نے ایک اچھے کام کے لیے جدو جہد کی اور آج اس جدو جہد کو پوری دنیا نے تسلیم کر لیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ایسے حالات میں نوبل انعام کا پاکستان اور خصوصاً سوات آنا بہت خوشی کی بات ہے اور اس سے بہت اچھا اثر پڑے گا:’’ملالہ کو نوبل انعام ملنے سے سوات کے بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ بھی ملالہ کی طرح تعلیم کے لیے جدوجہد کریں گے۔ آج بھی سوات کے بچے اور بچیاں ملالہ کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔‘‘ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے دعاگو پاکستانی لڑکیاں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے دعاگو پاکستانی لڑکیاں ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے کے بعد لوگ ایک دوسرے کو ایس ایم ایس اور فون کالز کے ذریعے مبارکبادیں دیتے رہے اور اپنی خوشی کا اظہار کر تے رہے۔ ملالہ یوسف زئی کے اُستاد فضل خالق کا کہنا ہے کہ ایک استاد کے لیے اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ اس کی شاگرد نوبل انعام جیت لے:’’ملالہ اس انعام کی بالکل حقدار تھی کیونکہ ملالہ نے جس وقت میں آواز اُٹھائی ہے، اس وقت تو کیا آج بھی کوئی ایسا نہیں کر سکتا ، پوری دنیا سے ہمیں مبارکبادیں مل رہی ہیں اور لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں اور بہت خوش ہیں۔‘‘ ملالہ کو نوبل انعام ملنے کے بعد اس کی سہیلیاں بھی کافی خوش دکھائی دیتی ہیں اور ملالہ کو اپنے لیے آئیڈیل قرار دے رہی ہیں۔ ملالہ کی سہیلی گل رنگہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہے اور اُسے ملالہ پر فخر ہے:’’یہ پورے سوات اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم بھی یہیں امید کرتے ہیں کہ ملالہ کی طرح ہم بھی جدوجہد کریں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔‘‘ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ملالہ کو ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کی ایک غلط تصویر پیش کی جا رہی تھی جبکہ آج ملالہ کی وجہ سے پاکستان کا ایک اچھا پہلو پوری دنیا کے سامنے آیا ہے۔ DW.DE ملالہ یوسف زئی، لاکھوں انسانوں کے لیے ایک مثالیہ ناروے کی نوبل کمیٹی نے امن انعام برائے 2014 کا اعلان پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور انسانی حقوق کے بھارتی کارکن کیلاش سیتارتھی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں افراد کو یہ انعام بچوں کے حقوق کے لیے کوششوں پر دیا۔ (10.10.2014) ملالہ پر حملہ کرنے والا گروپ گرفتار پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی اور انکی ساتھی طالبات پر حملہ کرنیوالے شدت پسندوں کے دس رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ (12.09.2014) ملالہ کی نائجیریا میں مغوی طالبات کے والدین سے ملاقات طالبان کے قاتلانہ حملے میں زندہ بچ جانے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نائجیریا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شدت پسند گروہ بوکو حرام کی جانب سے اغوا کی گئی بعض لڑکیوں کے والدین سے ملاقات کی ہے۔ (14.07.2014) * تاریخ 10.10.2014 * مصنف عدنان باچا، سوات * ایک یا ایک سے زیادہ کلیدی الفاظ درج کریں ملالہ, سوات, وادی, وادیٴ, نوبل, انعام, تعلیم, پاکستان * شیئر کریں بھیجیے فیس بک ٹوئٹر گوگل+ مزید Whatsapp Tumblr Digg orkut Technorati stumble del.icio.us reddit Newsvine * Feedback: ہمیں لکھئے * پرنٹ کریں یہ صفحہ پرنٹ کریں * پیرما لنک http://dw.de/p/1DT6h اس کیٹیگری سے مزید Pakistan Internally Displaced People in Waziristan ’ہمارے گھروں کو تعمیر کیا جائے‘، آپریشن ضرب عضب کے متاثرین 09.01.2015 حکومتی اور فوجی دعوؤں کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد نوّے فیصد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا تاہم ابھی تک وہاں سے بے گھر ہونے والے گیارہ لاکھ افراد کی واپسی کے لئے کوئی موثر اقدامات سامنے نہیں آئے۔ [0,,18177197_301,00.jpg] یورپ میں اسلاموفوبیا تیزی سے بڑھتا ہوا 09.01.2015 کچھ عرصے سے مغرب اور دنیاءِ اسلام کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی یورپ بھر میں تارکین وطن کے خلاف متعدد مہم شروع ہونے کا سبب بنی ہے۔ رائف بدوی سعودی بلاگر کو کھلے عام کوڑے مارے گئے 09.01.2015 سعودی عرب کے بلاگر رائف بدوی کو ’توہینِ مذہب‘ کے الزام میں دی گئی مجموعی طور پر ایک ہزار کوڑوں کی سزا پر جمعہ نو جنوری سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اُسے پچاس کوڑے مارے گئے۔ * تاریخ 10.10.2014 * مصنف عدنان باچا، سوات * ایک یا ایک سے زیادہ کلیدی الفاظ درج کریں ملالہ, سوات, وادی, وادیٴ, نوبل, انعام, تعلیم, پاکستان * شیئر کریں بھیجیے فیس بک ٹوئٹر گوگل+ مزید Whatsapp Tumblr Digg orkut Technorati stumble del.icio.us reddit Newsvine * فیڈ بیک * پرنٹ کریں یہ صفحہ پرنٹ کریں * پیرما لنک http://dw.de/p/1DT6h IFRAME: http://social.dw.de/fb/widgets/likebox.php?id=50498982209&lg=ur_PK&cols =1 [0,,16472981_301,00.jpg] لرننگ بائی ایئر، سنیے اور سیکھیے * عنوانات * خبریں * حالات حاضرہ * کھیل * فن و ثقافت * سائنس اور ماحول * صحت * معاشرہ * اسٹڈی اِن جرمنی * میڈیا سینٹر * لائیو * تمام میڈیا مواد * تازہ ترین پروگرام * جرمن سیکھئے * جرمن کورس * جرمن XXL * Community D * جرمن پڑھایئے * ڈی ڈبلیو کو جانیے * پوڈکاسٹ * آپ کی بات آپ کے ساتھ * رابطہ * نیوز لیٹر * موبائل * آر ایس ایس © 2015 Deutsche Welle | قانونی نوٹس | رابطہ