Search this site: Search _______________ Search Urdu Times News - 30 Years of Urdu News Publication [eng-ut.png] [urdu-ut.png] Login Friday, 9 January 2015 North America's largest Urdu News Website شمالی امریکہ کا پہلا اور سب سے بڑا اردو اخبار * صفحہ اول * پاکستان * امریکہ * برطانیہ * کینیڈا * بین الااقوامی * سپورٹس * صنعت و معیشت * شوبز * صحت و سائنس * تصاویر پرنٹ اخبارات * اردو ٹائمزنیویارک * اردو ٹائمزشِکاگو * اردو ٹائمزکینیڈا * اردو ٹائمز برطانیہ کمیونٹی اسپیشل * کنیڈین کمیونٹی * امریکن کمیونٹی * برٹش کمیونٹی * ایشین کمیونٹی [urdutimes_special.png] Business Directory * Toronto جشنِ پیرزادہ عالمی مشاعرہ دو ہزار چودہ تین مئی دو ہزار چودہ کو یو ایس اے کے شہر ہیوسٹن کے پاکستان سینٹر میں جشن ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے نام سے ایک عالمی مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ جس میں چھ سو کے لگ بھگ ادب نواز سامعین نے شرکت کی۔ یہ عالمی مشاعرہ اور تقریبِ جشن ہیوسٹن کی معروف ترین ادبی تنظیم تقدیسِ ادب انٹرنیشنل کی جانب سے منعقد کی گئی۔ شہر کے معروف شعرائے کرام کے علاوہ دنیائے ادب کی تین بڑی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ صاحبِ جشن جناب ڈاکٹر پیرزادہ قاسم (پاکستان) دنیائے نظم کی قدآور شخصیت جناب امجد اسلام امجد (پاکستان) اور دنیائے غزل میں عالمگیر شہرت کے حامل جناب فرحت شہزاد (نیو جرسی)، علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کو پورے امریکہ میں متعارف کروانے والے اور خوشبوئے اردو کو امریکہ میں پھیلانے والے جناب ڈاکٹر عبداللہ (واشنگٹن ڈی سی)، غزل کی دنیا میں نگاہِ احترام سے دیکھے جانیوالے خالد خواجہ (لاس اینجلس)، کالم نگاری، غزل، اور میڈیا کی معروف شخصیت جناب غضنفر ہاشمی (پاکستان) اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اور غزل میں انتہائی ممتازاور منفرد مقام رکھنے والی ذکیہ غزل بھی مہمانان ِ ذی وقار میں شامل تھے ۔ مشاعرے کی جھلکیاں اسٹیج کے پیچھے تقدیسِ ادب کا ہمالیائی بینر بہت ہی خوبصورت اور دلآویز نظارہ پیش کر رہا تھا۔ تمام مہمانوں کے لئے گلدستہ، خوش آمدید رکھے گئے تھے۔ شمعِ مشاعرہ کو روشن کرنے کا اعزاز نوال غزالی نے حاصل کیا۔ صدارت شہر کی ممتاز سماجی شخصیت جناب ڈاکٹر عبدالحمید قریشی نے کی۔ جب صاحب جشن جناب پیرزادہ کو اسٹیج پر بلایا گیا۔ تو لگ بھگ ٦٠٠ کے قریب حاضرین نے انہیں اسٹینڈنگ اویشنز دیا۔ جناب امجد اسلام امجد اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ جشنِ پیرزادہ دو ہزار چودہ کے حوالے سے تقدیسِ ادب نے ایک مجلہ، خصوصی جاری کیا ۔ جس میں معزز مہمانوں اور ہیوسٹن کے قابلِ فخر شعرا کا کلام پیش کیا گیا تھا۔ اور ادبی مضامین بھی شائع کیئے گئے۔ ساڑھے نو بجے مشاعرہ کا آغاز کیا گیا۔ ابتدائی نظامت تقدیسِ ادب کے نائب صدر جناب باسط جلیلی نے کی۔ تلاوت اور نعت سید ایاز مفتی اور مقالہ جات فوزیہ سید، ڈاکٹر خورشید عمراور ڈاکٹر ظفر تقوی نے پیش کیے۔ باسط جلیلی کی نظامت کے بعد تقدیسِ ادب کی جانب سے ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں تقدیسِ ادب کی جانب سے جناب ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کو انکی ادبی، علمی اور قلمی خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ دنیائے نظم میں اپنا مقام رکھنے والے امجد اسلام امجد کو بھی انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ مقامی شعرا، میں ترنم شبیر، رعنا نوشاد حسین، سید احمد شاہ غزالی، ڈاکٹر خالد رضوی، سید الطاف بخاری، باسط جلیلی (ناظم اول)، سلمان جلالی، نیلوفر افشاں، حنا رضوی، فرح اقبال، لوزیانہ سے تشریف لائے ہوئے جناب واحد غالبی، ڈاکٹر غلام سرور ساگر، مسرور بریلوی، عقیل اشرف، عاصی رضوی اور سید ایازمفتی نے شرکت کی۔ مشاعرے کی ایک اور خاص بات اس میں خواتین شعرا ، کی بڑی تعداد میں شرکت تھی ۔ محترمہ ثمینہ حسین، شاہ گل نے رضاکارانہ طور پر اپنا وقت معزز مہمانوں کی نذر کیا۔ ان کے علاوہ ترنم شبیر، رعنا نوشاد، نیلوفر افشاں آشی، حنا رضوی اور فرح اقبال کے علاوہ عالمی طور پر جانی پہچانی شاعرہ محترمہ تسنیم عابدی نے بھی اس مشاعرے میں شرکت کی۔ اور کینیڈا سے آئی ہوئی اور عالمی شہرت یافتہ شاعرہ محترمہ ذکیہ غزل کی شرکت سے اس مشاعرے میں شرکت کرنیوالی خواتین شعرا، کی تعداد نو تک پہنچ گئی۔ سینئر شعرائے کرام اور معزز مہمانوں کے بلانے کی ذمہ داری نبھانے کے لئے تنظیم کے جنرل سیکریٹری اور ناظم ِ مشاعرہ جناب سید ایاز مفتی کو اسٹیج پر بلایا گیا۔ جو انہوں نے بحسن و خوبی سر انجام دیں۔ ٹی وی ون کی پوری ٹیم نے اس مشاعرے کی کوریج میں بھرپور حصہ لیا اور غضنفر ہاشمی صاحب کے کلام کو بیحد پسند کیا گیا۔ اپنے خوبصورت ترنم سے مشاعرے کو مسحور کرنے والے شعرا، میں سید احمد شاہ غزالی ، عاصی رضوی ، واحد غالبی، ناظمِ مشاعرہ اِبنِ مفتی ، کینیڈا سے آئی ہوئی محترمہ ذکیہ غزل اور خود صاحبِ جشن جناب ڈاکٹر پیرزادہ قاسم شامل تھے۔ آزاد نظمیں سنانے والے شعرا جنہوں نے بے حد داد سمیٹی ۔ اس میں ناظم ِ اول جناب باسط جلیلی، ساگر، ڈاکٹر عبداللہ ، فرحت شہزاد ، اور امجد اسلام امجد شامل تھے۔ محترمہ ذکیہ غزل نے پہلے پیرزادہ کو خراجِ عقیدت کے طور پر اپنے منظوم کلام اور بعد ازاں اپنے چنیدہ اور مختصر کلام سے ہی مشاعرہ لوٹ لیا۔ خالد خواجہ نے ہمیشہ کی طرح اپنے کلام اور اپنے مخصوص اندازِ گفتگو سے سامعین کو محظوظ کیا۔ امجد اسلام امجد فرحت شہزاد اور پیرزادہ قاسم سے لوگوں نے مختلف فرمائشیں کیں۔ جو انہوں نے پوری کیں اور خوب داد سمیٹی۔ امجد اسلام امجد اور پیرزادہ قاسم کو ایک سے زائد مرتبہ اسٹینڈنگ اویشنز دیا گیا۔ رات گئے ڈیڑھ بجے تک عوام کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی۔ اور وہ اپنے محبوب شعرا، کو سننے کے لئے اپنی نشستوں پر موجود رہے۔ جسکا شکریہ ایک اسے زائد مرتبہ ناظم ِ مشاعرہ نے ادا کیا۔ آخر میں تقدیسِ ادب کے صدر جناب فیاض خان اور سیکریٹری اور ناظم ِ مشاعرہ ابنِ مفتی نے تمام مہمانوں اور تمام ڈونرز اور خصوصا اس مشاعرے کے اخراجات کا بیڑہ اٹھانے والے باسط جلیلی کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ اور شہر کے تمام لوکل اخبارات خصوصا پاکستان نیوز کے شمیم سید ، پاکستان جرنل اور کرونیکلز کے جمیل احمد صدیقی، اردو ٹائمز کے جناب محمود احمد اور مقامی میڈیا لائٹ آف اسلام، ہم تم کی شازیہ خان، معین خان، چٹخارہ گرل، اور مجلے کی اشاعت میں دامے درمے سخنے حصہ لینے والے تمام حضرات اور بزنسز کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں فوٹو سیشن کیا گیا اور عوام کی بڑی تعداد نے اپنے محبوب شعرا کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ یہ مشاعرہ تقریبا دوبجے اپنے اختتام کو پہنچا ۔ Community Category: امریکن کمیونٹی * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * View the full image * * * * * * * * * * * * * * * * * Submitted by Waseem Sethi on Tue, 05/06/2014 - 10:32 * Add new comment Your name ______________________________ Subject ____________________________________________________________ Comment * ____________________________________________________________ ____________________________________________________________ ____________________________________________________________ ____________________________________________________________ ____________________________________________________________ More information about text formats Text format [Filtered HTML] Filtered HTML * Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically. * Allowed HTML tags:
    1. * Lines and paragraphs break automatically. Plain text * No HTML tags allowed. * Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically. * Lines and paragraphs break automatically. Save Preview [en-urdutimes.gif] Copyrights © 2015 Urdutimes.com Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America. [ur-urdutimes.gif]