#کرک نامہ RSS Feed کرک نامہ Atom Feed کرک نامہ » نئے سال کا جشن، کوری اینڈرسن کی ریکارڈ ساز اننگز اور نیوزی لینڈ کامیاب Comments Feed [ویڈیوز] تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ کوری اینڈرسن کے پاس خواہش تھی کہ میرا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نہ ٹوٹے: شاہد آفریدی تلاش کریں ۔ (Submit) تلاش * تعارف * عالمی درجہ بندی * شیڈول (جنوری 2015ء) * ہمارے لیے لکھیں * رابطہ * Urdu Support * CricNama English کرک نامہ * * * * * نئے سال کا جشن، کوری اینڈرسن کی ریکارڈ ساز اننگز اور نیوزی لینڈ کامیاب دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منانے کے مختلف انداز اپنائے جاتے ہیں اور نیوزی لینڈ کے نوجوان بلے باز کوری اینڈرسن نے ایک روزہ کرکٹ کا ایک عظیم ریکارڈ توڑنے کے لیے اس دن کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے 2014ء کے پہلے دن صرف 36 گیندوں پر سنچری داغ کر شاہد خان آفریدی کا 17 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا اور نیوزی لینڈ کو سیریز کے تیسرے ون ڈے میں 159 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کردیا۔ اس کی بدولت سیریز بھی برابری پر آ کھڑی ہوئی ہے جبکہ دو مقابلے ابھی باقی ہیں۔ کوری اینڈرسن نے صرف 36 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، اور 131 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے (تصویر: AFP) کوری اینڈرسن نے صرف 36 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، اور 131 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے (تصویر: AFP) کوئنزٹاؤن میں دنیا کے خوبصورت ترین میدانوں میں سے ایک میں ہونے والے سیریز کے تیسرے ون ڈے کو بارش نے تقریباً اختتام تک پہنچا دیا تھا کہ آخر میں 21 اوورز فی اننگز کا مقابلہ طے پا گیا اور یہی وہ لمحہ تھا جس سے لگا کہ قسمت اس میدان کو ایک تاریخی حیثیت دینا چاہتی ہے۔ نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز تو دھواں دار انداز میں کیا لیکن ابتدائی 8 اوورز میں ہی اس کی 3 وکٹیں گرگئیں لیکن اسکوربورڈ پر 84 رنز کا اچھا مجموعہ ضرور موجود تھا جب کوری اینڈرسن میدان میں اترے۔ اینڈرسن نے آتے ہی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں کے طوطے اڑا دیے۔ انہوں نے سنیل نرائن اور روی رامپال کو ایک ہی اوور میں چار، چار چھکے رسید کیے اور اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر نکیتا ملر کو لانگ لیگ پر شاندار چھکا رسید کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ شاہد آفریدی نے اکتوبر 1996ء میں نیروبی میں عالمی چیمپئن سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ شاہد کی اس اننگز میں 11 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ جبکہ کوری نے 14 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 131 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 21 اوورز میں 283 رنز کا پہاڑ کھڑا کر ڈالا، جس میں جیسی رائیڈر کا بھی حصہ اہم تھا جنہوں نے صرف 51 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار باری کھیلی اور چوتھی وکٹ پر رائیڈر اور اینڈرسن کے درمیان صرف 75 گیندوں پر 191 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو آخری اوور میں اپنے اختتام کو پہنچی، جب رائیڈر آؤٹ ہوئے۔ رائیڈر نے 12 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے تاریخ کی چھٹی تیز ترین ون ڈے سنچری بنائی۔ لیکن رائیڈر کی اس طوفانی اننگز کو اینڈرسن کی ریکارڈ ساز کارکردگی نے گہنا دیا۔ مقابلے کے انتظار میں گھنٹوں گزارنے والے شائقین چھکوں اور چوکوں کی برسات سے خوب محظوظ ہوئے جبکہ ویسٹ انڈین باؤلرز کے لیے منہ چھپانے کو جگہ نہ تھی۔ روی رامپال نے 3 اوورز میں 64 رنز کھائے جبکہ لینڈل سیمنز کو 2 اوورز میں 29 رنز کی مار سہنا پڑی۔ سنیل نرائن کو 4 اوورز میں 50 اور نکیتا ملر کو 48 رنز پڑے جبکہ دونوں کو ایک، ایک وکٹ بھی مل۔ جیسن ہولڈر نے 4 اوورز میں 48 رنز دیے اور 2 وکٹیں سمیٹیں۔ کپتان ڈیوین براوو کو بھی 4 اوورز میں 48 رنز پڑے۔ بلے بازی کے اس شاندار مظاہرے کا ویسٹ انڈیز کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ جو اب تک ممکن ہونے والے واحد مقابلے میں ڈیرن سیمی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بمشکل 2 وکٹوں سے کامیاب ہوا تھا۔ آج 284 رنز کے تعاقب میں صرف 124 رنز بنا پایا۔ اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں اوپنر جانسن چارلس پہلے ہی اوور میں اس وقت آؤٹ ہوئے جب ویسٹ انڈیز کا مجموعہ صفر تھا جبکہ 19 رنز تک لینڈل سیمنز اور کیرن پاول بھی میدان بدر ہوچکے تھے۔ بے دلی سے مکمل ہونے والی اننگز میں واحد قابل ذکر بات کپتان ڈیوین براوو کی نصف سنچری تھی جنہوں نے 54 گیندوں پر تین چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔ نارسنگھ دیونرائن کے ساتھ پانچویں وکٹ پر 56 رنز کی شراکت داری نے وکٹیں گرنے سے بچائیں لیکن شکست کے مارجن کو کم کرنا ان کے بس کی بات نہ تھی، نہ ہو سکی۔ نیوزی لینڈ نے باؤلنگ بھی بہت عمدہ کی۔ اسٹرائیک باؤلر مچل میک کلیناہن نے اپنے دو اوورز میں صرف 7 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کائل ملز نے 2 ہی اوور پھینکے اور 11 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پہلے بیٹنگ میں کمال دکھانے والے جیسی رائیڈر نے باؤلنگ میں بھی کارکردگی دکھائی اور 4 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے علاوہ گرنے والی واحد وکٹ جمی نیشام کو ملی جنہوں نے اپنے 4 اوورز میں 21 رنز دیے۔ کوری اینڈرسن کو ریکارڈ ساز کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تین مقابلوں کے بعد ایک-ایک سے برابر سیریز کا چوتھا اور اہم مقابلہ 4 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔ مصنف: فہد کیہر تاریخ: 1 جنوری، 2014 موضوع: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز ٹیگز: جیسی رائیڈر، نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز 2013-14ء، کوری اینڈرسن فہد کیہر کے بارے میں فہد کیہر (قلمی نام: ابوشامل) کرک نامہ کے مدیر اور بانی ہیں۔ آپ 2007ء سے اردو بلاگنگ سے وابستہ ہیں۔ مشابہ تحاریر: * [ویڈیوز] تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ کوری اینڈرسن کے پاس * [ریکارڈز] کوری اینڈرسن نے آفریدی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا * بیٹسمین کا چھکا کمنٹیٹر کی گاڑی پر جاگرا، دلچسپ وڈیو * جب بلّا نہیں چلتا تو اپنی تیز ترین سنچری کی جھلکیاں دیکھتا ہوں: شاہد آفریدی * [ویڈیوز] ہاشم آملہ، کیچ دومنی، بولڈ اینڈرسن [title_comments.png] 2 تبصرے برائے تحریر"نئے سال کا جشن، کوری اینڈرسن کی ریکارڈ ساز اننگز اور نیوزی لینڈ کامیاب" 1. Muhammad Kamran Afsar Muhammad Kamran Afsar says: 1 January 2014ء at 12:34 PM On records it was considered as an "One Day International" but keeping one thing in mind that it was a rain affected match reduced to 21 Overs a side ... Anyone who has some sense of Cricket can understand that in Cricket, whichever version of cricket it is, ability to score runs freely depends on numbers of overs left in innings and wickets left ... Afridi scored century in match that was a full 50 overs a side match ... On records u can say record is broken but in real sense how one can compare a T20 inning with an ODI inning??? جواب تبصرہ تحریر کریں جواب منسوخ کریں ______________________ نام (درکار) ______________________ ای میل (درکار) (شائع نہیں کیا جائے گا) ______________________ ویب سائٹ کا پتہ (اختیاری) ____________________________________________________________ ____________________________________________________________ ____________________________________________________________ ____________________________________________________________ [button_submit_comment.png]-Submit [ ] مجھے بذریعہ ای میل اس تحریر پر ہونے والے تازہ تبصروں سےآگاہ رکھیں۔ بغیر تبصرہ کیے تازہ تبصروں سے آگاہ رہنے کے لیےیہاں کلک کریں ہیں۔ * فیس بک * ٹوئٹر * گوگل+ * فیڈز vBuy.pk - Your no.1 source for laptops, mobiles, tablets, apparels and much more. * تازہ تحاریر * تازہ تبصرے * [ریکارڈز] ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز * سڈنی ٹیسٹ، اسٹیون اسمتھ کی قائدانہ صلاحیتوں کا دوبارہ امتحان * سڈنی ٹیسٹ: اسپائیڈرکیم نے ہنگامہ کھڑا کردیا * عالمی کپ: میزبان اور فیورٹ نیوزی لینڈ کا دستہ بھی تیار * عالمی کپ کے مضبوط امیدوار سری لنکا کے حتمی دستے کا اعلان * عالمی کپ کے لیے جنوبی افریقہ کے حتمی دستے کا اعلان * سہیل خان کی شمولیت: دیر آید، درست آید؟ * [ریکارڈز] اسٹیون اسمتھ عظیم ڈان بریڈمین کے نقش قدم پر * فہد کیہر : غلطی کی طرف توجہ دلانے کا بہت شکریہ برادر۔ درستگی کردی گئی ہے... * Iftkhar khan : 23 ﻭﮐﭩﯿﮟ ﮔﺮﯼ ﮨﯿﮟ... * Prince Attitud : Chawal he mari hai... * Hafeezullah Magsi : Yes... * Qamar Bilal : Nhi... آپ کی رائے عالمی کپ 2015ء کے لیے پاکستانی دستے میں کس کھلاڑی کی شمولیت حیران کن ہے؟ * (*) سہیل خان * ( ) صہیب مقصود * ( ) یاسر شاہ * ( ) احسان عادل [BUTTON Input] (not implemented)___________________ Loading ... Loading ... Shahi Ballay Ballay Shahi Supermint * موبائل تھیم * تحاریر * تبصرے * نقشہ جملہ حقوق © 2011ء - 2015ء کرک نامہ محفوظ ہیں۔