#ARYNews.tv | Breaking News, Latest News, Pakistan News, Business News, Live Stream, Videos, Current Affairs, Politics latest posts ARYNews.tv | Breaking News, Latest News, Pakistan News, Business News, Live Stream, Videos, Current Affairs, Politics latest comments ARYNews.tv | Breaking News, Latest News, Pakistan News, Business News, Live Stream, Videos, Current Affairs, Politics » Feed ARYNews.tv | Breaking News, Latest News, Pakistan News, Business News, Live Stream, Videos, Current Affairs, Politics » Comments Feed ARYNews.tv | Breaking News, Latest News, Pakistan News, Business News, Live Stream, Videos, Current Affairs, Politics » جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت وافادیت Comments Feed سکھر:فائربریگیڈ کے عملےکا تنخواہوں کی عدم فرا ہمی کیخلاف احتجاج پاک فوج سیزفائر کا مکمل احترام کرتی ہے، آئی ایس پی آر web analytics ARYNews.tv | Breaking News, Latest News, Pakistan News, Business News, Live Stream, Videos, Current Affairs, Politics * صفحہ اول * براہ راست نشریات * پاکستان + سندھ + پنجاب + خیبر پختونخوا + بلوچستان + فاٹا / گلگت بلتستان * عالمی خبریں * تجارت * کھیل * انٹرٹئینمنٹ * انفوٹینمنٹ * صحت * اے آر وائی خصوصی * ویڈیوز * فوٹو گیلری * بلاگ * رابطہ کریں * English * دہشت گردی * ضربِ عضب * انقلاب مارچ * آزادی مارچ * 2014راؤنڈ اپ ▾Advertisement▾ [INS: :INS]  پرنٹ کریں ✉ ای میل بھیجئے جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت وافادیت January 13, 2014 20:52 جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت وافادیت تحریر : محمد قیصر کامران صدیقی جن کے تلوے کا دھووَن ہے آبِ حیات ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔ عید میلاد النبی ایک تہوار یا خوشی کا دن ہے جو دنیا بھر میں مسلمان مناتے ہیں، یہ دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ ربیع الاول کے مہینے میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن خصوصاّ ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علماء کرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعراء اور ثناء خواںِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ بارہ ربیع الاول کو تمام اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔ قرآن کی روشنی میں ارشاد باری تعالٰی ہوا، ( اور انہیں اللہ کے دن یاد دلاؤ ) ۔ ( ابراہیم ، 5 ) امام المفسرین سیدنا عبد اللہ بن عباس ( رضی اللہ عنہما ) کے نزدیک ایام اللہ سے مراد وہ دن ہیں۔ جن میں رب تعالٰی کی کسی نعمت کا نزول ہوا ہو ۔ ( ان ایام میں سب سے بڑی نعمت کے دن سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت و معراج کے دن ہیں ، ان کی یا د قائم کرنا بھی اس آیت کے حکم میں داخل ہے)۔ (تفسیر خزائن العرفان)۔ جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعات کی تاریخی خوشی میں مسرت و شادمانی کا اظہار ہے اور یہ ایسا مبارک عمل ہے جس سے ابولہب جیسے کافر کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ اگر ابولہب جیسے کافر کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں ہر پیر کو عذاب میں تخفیف نصیب ہوسکتی ہے تو اُس مومن مسلمان کی سعادت کا کیا ٹھکانا ہوگا جس کی زندگی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیاں منانے میں بسر ہوتی ہو۔ حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود بھی اپنے یومِ ولادت کی تعظیم فرماتے اور اِس کائنات میں اپنے ظہور وجود پر سپاس گزار ہوتے ہوئے پیر کے دن روزہ رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنے یوم ولادت کی تعظیم و تکریم فرماتے ہوئے تحدیثِ نعمت کا شکر بجا لانا حکم خداوندی تھا کیوں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کے وجودِ مسعود کے تصدق و توسل سے ہر وجود کو سعادت ملی ہے۔ جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمل مسلمانوں کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام جیسے اَہم فرائض کی رغبت دلاتا ہے اور قلب و نظر میں ذوق و شوق کی فضاء ہموار کرتا ہے، صلوۃ و سلام بذات خود شریعت میں بے پناہ نوازشات و برکات کا باعث ہے۔ اس لیے جمہور اُمت نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اِنعقاد مستحسن سمجھا۔ سیرتِ طیبہ کی اَہمیت اُجاگر کرنے اور جذبۂ محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لیے محفلِ میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اِسی لیے جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فضائل، شمائل، خصائل اور معجزاتِ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ اور اُسوۂ حسنہ کا بیان ہوتا ہے۔ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ خیر البشر کی ذات اقدس اس کائنات کے لئے باعث رحمت تو ہے ہی لیکن انہیں ہر شعبے میں وہ معراج حاصل ہے، جس کی مثال ہی نہیں ملتی، عالم دین حضور پاک کی زندگی کا احاطہ کرنا تو انسان کے لئے شاید ممکن نہ ہو لیکن ہر شعبہ ہائے زندگی میں وہ عام انسان کے لئے بہترین عملی نمونہ نظر آئے۔ آپﷺ نے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس نے عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنا دیا، آپﷺ نے اپنی تعلیمات میں امن ،اخوت ،بھائی چارہ ،یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کا درس دیا۔ جہاں ایک طرف اس ماہ ہم آپﷺ کی ولادت کا جشن مناتے ہیں وہیں ہم پر لازم ہے کہ ہم آپ ﷺکی تعلیمات پر عمل کریں تبھی ہم آپﷺ سے محبت کا دعویٰ کرسکتے ہیں، آج کے اس پر فتن دور میں اگر ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو بھول کر ملت اسلامیہ کے عظیم مفاد میں اکھٹے ہوجائیں اور آپﷺ کی تعلیمات کو اپنے لیے مشعل راہ بنالیں تو گھر کی دہلیز سے ریاست اور عالم اسلام کی مضبوطی تک تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام Share تلاش کریں Search for: ____________________ Search [INS: :INS] سوشل میڈیا * 205k لائکس * 5,006 فالوورز * 2,409 سبکرائبر تازە ترین * ایم کیو ایم نے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کردیا ایم کیو ایم نے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کردیا 🕔19:12, 9.Jan 2015 * نوابشاہ پولیس کا مبینہ حملہ، گاؤں جل کر خاکستر نوابشاہ پولیس کا مبینہ حملہ، گاؤں جل کر خاکستر 🕔18:33, 9.Jan 2015 * عمران خان نے سادگی کی نئی روایت قائم کردی عمران خان نے سادگی کی نئی روایت قائم کردی 🕔18:12, 9.Jan 2015 * آلو کی برآمد مشکلات کا شکار، کروڑ روپے کے آلو خراب ہونے کا خدشہ آلو کی برآمد مشکلات کا شکار، کروڑ روپے کے آلو خراب ہونے کا خدشہ 🕔18:02, 9.Jan 2015 * مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان 🕔17:19, 9.Jan 2015 اے آر وائی خصوصی * ایم کیو ایم نے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کردیا ایم کیو ایم نے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کردیا 🕔19:12, 9.Jan 2015 * نوابشاہ پولیس کا مبینہ حملہ، گاؤں جل کر خاکستر نوابشاہ پولیس کا مبینہ حملہ، گاؤں جل کر خاکستر 🕔18:33, 9.Jan 2015 * عمران خان نے سادگی کی نئی روایت قائم کردی عمران خان نے سادگی کی نئی روایت قائم کردی 🕔18:12, 9.Jan 2015 * آلو کی برآمد مشکلات کا شکار، کروڑ روپے کے آلو خراب ہونے کا خدشہ آلو کی برآمد مشکلات کا شکار، کروڑ روپے کے آلو خراب ہونے کا خدشہ 🕔18:02, 9.Jan 2015 CAPTION: January 2015 M T W T F S S « Dec 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 ARYNews.tv | Breaking News, Latest News, Pakistan News, Business News, Live Stream, Videos, Current Affairs, Politics Designed by Orange-Themes.com Loading.. ❎Close Window Loading, Please Wait! This may take a second or two. اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک * ARY Digital * ARY Musik * ARY Zauq * ARY QTV * ARY ZINDAGI * HBO * Nicklodean انٹرایکٹو * براہ راست نشریات * ویڈیوز * پروگرام پروفائلز * اپنی تحریریں بھجوائیے * فوٹوگیلری کارپوریٹ * رابطہ کیجئے * ہمارے بارے میں * آپکی رائے * کیریئر * اشتہارات سوشل میڈیا * فیس بک * ٹوئیٹر * گوگل پلس * یوٹیوب * ڈیلی موشن * آر ایس ایس فیڈ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2015 اے آر وائی اردو