Friday, January 9, 2015, کراچی:سرجانی میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلیہ کراچی:فائرنگ کے بتالے میں ایک ملزم ہلاک،پولیس ذرائع space کراچی :وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ کے پارٹنر شپ پر اجلاس کراچی :اجلاس میں وزیر خزانہ مراد علی شاہ ،عمر رحمن ،وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز علی جاکھرانی،چیف سیکریٹری اور دیگر کی شرکت کراچی :اجلاس میں بینظیر بھٹو انٹر سٹی وہیکل ،گرین لاین اوررنج لائن کے متعلق غور کیا جائیگا space کراچی :ٹریفک پولیس 6سال سے ٹوکن منی سے محروم کراچی :ٹریفک پولیس کو 2008میں ٹوکن منی تقسیم کی گئی تھی کراچی :شہر میں کروڑوں روپے کے چالان کے باوجود بھی اب تک ٹوکن منی نہ مل سکی کراچی :پنجاب اور کے پی کے میں ادائیگیاں ہو چکی ہیں کراچی :ٹریفک پولیس کے اہلکار اب تک ٹوکن منی کے منتظر ہیں space تھرپارکر:غذائی قلت کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا تھر پارکر:رواں میں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد38ہوگئی space کراچی :زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کراچی :زہرہ شاہد قتل کیس،4 مفرور ملزمان کے ناقابل گرفتاری وارنٹ جاری کراچی :مفرور ملزمان جنید عرف پھوڑا،جنید ،طارق نواب،آصف گنجا،راشد عرف ماسٹر اور عرفان لمبا شامل space کراچی :کراچی ۛاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،اسٹاک مارکیٹ تاریخ یی بلند ترین سطح پر پھنچ گءی کراچی :100انڈیکس 33ھزار 400کی سطح عبور کرگیا کراچی :300سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کراچی :اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی space کراچی :محکمہ پبلک ہیلتھ میں 20کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا نوٹس space کراچی کے تقریبا ڈیڑھ سو سرکاری اسکولوں میں چار دیواری اور مرکزی دروزے نہیں ہیں ،سرکاری اسکولوں پر دہشت گردی کے امکانات ہیں،حکومت ہنگامی بنیادوں پر اسکول کھلنے سے پہلے ضروری اقدامات کرے،سلطان مسعود شیخ space کراچی :کوشش ہو گی کے کے الیکٹرک سے معاہدے کی تجدید نہ ہو،ذرائع وزارت بجلی space کراچی :کے الیکٹرک کے ساتھ 3سالہ معاہدہ 26جنوری کو ختم ہو رہا ہے،ذرائع وزارت پانی وبجلی space [USEMAP:top_links.jpg] 2014-10-16 کراچی میں 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے مختلف علاقوں میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپس پر جیالوں نے پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کیا اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے کراچی میں 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے ، مختلف علاقوں میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپس پر جیالوں نے پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کیا اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے کراچی میں پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے ، جس کی تیاری آخری مراحل میں ہے ، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے ، جہاں جیالے پارٹی ترانوں پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں ، پیپلز سیکریٹریٹ پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں کارکنان کا جوش دیکھنے کے قابل ہے ، جہاں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کارکنان بھی جشن مناتی نظر آرہی ہیں ادھر صفورا چورنگی پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں علاقائی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ، جہاں کارکنان نے ریلی نکالی اور مختلف پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کیا پیپلز پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ 18 اکتوبر کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا ، اب دیکھنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دعوی کہاں تک سچا ثابت ہوتا ہے کیمرا مین نعیم نظامی کے ساتھ ذوالفقار پیرزادہ میٹروون نیوز کراچی METRO LIVE TV [livetv.jpg] [metro_prog.jpg] 2015-01-09 سندھ پولیس اپنی شان کو بھول گئی چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد سندھ پولیس اپنی شان کو بھول گئی چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے نو جنوری 2014 کی شام لیاری ایکسپریس وے پ رمنظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں نے دھماکے کے زرئعے چوہدری اسلم کو انکے دو ساتھیوں سمیت شہید کردیا چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بلند اور بانگ دعوے کئے گئے مگر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بتایاکہ حکومت تمام وعدے بھول گئ کمنٹس صرف حکومت نہیں بھولی چوہدری اسلم کو انکا محکمہ بھی بھول گیا کمنٹس شہید چوہدری اسلم کی پر عزم بیوہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کئلئے سب کو قربانی دینا پڑے گی پشاور میں مع؎سوم بچوں کو شہید کرنے والوں کوکھلے عام لٹکایا جائے چوہدری اسلم کی شہادت کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا مگر اہل خانہ اور دوست اب بھی چوہدری اسلم کو اپنے درمیان محسوس کرتے ہیں [vlcsnap-2015-01-09-15h33m27s134.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 ٹریفک پولیس تاحال ٹوکن منی کی منتظر کروڑوں روپے کے چالان کرنے کے باوجود بھی کراچی ٹریفک پولیس گذشتہ 6سالوں سے ٹوکن منی ملنے کی منتظرہے دیکھتے ہیں سمیرقریشی کی اس رپورٹ میں اسباب نہ ہوں توکیاوجہ ہے کہ پولیس اورٹریفک پولیس کے اہلکاروافسران رشوت خوری کو اپنی پہچان بنائیں لیکن موجودہ حالات کو دیکھ کریہ اندازہ بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ حکومت کے کچھ اقدامات ایسے ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک پولیس میں رشوت ستانی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے،مئی 2001میں سابق ڈی آئی جی ٹریفک یامین خان مرحوم نے ٹریفک مافیاکی شدیدمخالفت کے باوجود ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹکٹ سسٹم شروع کیاتھاجس کے تحت چالان کا 15فیصد ٹریفک پولیس کے لیے آلات کی خریداری پرخرچ کیاجائے گااور15فیصد افسران واہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال ہوگی تاکہ افسران رشوت وصولی کے بجائے چالان کرنے کوترجیع دیں،سال 2008میں سابق ڈی آئی جی ٹریفک واجد درانی نے یہ ٹوکن منی جوکہ تقریبا90لاکھ کے قریب ملی تھی وہ ٹریفک پولیس کے افسران واہ [vlcsnap-2015-01-09-15h30m13s242.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 ایم کیوایم کامقتول کارکن ندیم احمد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن ندیم احمد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن ندیم احمد کی نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی نے شرکت کی ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو قتل کیا جارہا ہے اور سندھ حکومت بد امنی پر قابو پانے میں ناکام ہے ، شہر میں جاری آپریشن کے باوجود قاتل آزاد گھوم رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر کا امن تہس نہس ہورہا ہے ، بعد ازاں مقتول ندیم احمد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا [vlcsnap-2015-01-09-15h27m52s116.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 شہر میں پولیس پر حملوں کے بعد ررینجرز اور پولیس حرکت میں آگئی شہر میں پولیس پر حملوں کے بعد ررینجرز اور پولیس حرکت میں آگئی رینجر اور پولیس کی مختلف کاروائیاں ایک ڈکیت ہلاک متعدد گرفتار اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد پولیس پر حملوں کے بعد کراچی میں رینجرز اور پولیس ایکشن میں آگئی رینجرز نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ جنت گل ٹاون کا محاصرہ کرلیا جنت گل ٹاون کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا رینجز نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی لی موٹرسائیکل اسکواڈ کے دستے بھی رینجرز کے ہمراہ موجود تھے سرچ آپریشن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی گبول ٹاون پولیس نے ٹارگٹ کلر عدنان عرف عدو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا سرجانی ٹاون پولیس مقابلے ایک ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ دوسرے ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی [vlcsnap-2015-01-09-15h25m40s79.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث 4 مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیئے پی ٹی آئی کی مقتول رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کیلئے جیل سے ملزم راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو عدالت میں پیش کیا گیا ، مفرور ملزموں جنید بخاری،طارق نواب ، آصف گنجا اور عرفان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیئے گئے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نےسماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی [vlcsnap-2015-01-09-15h21m18s21.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 صدرمیں خواتین چوروں کا گروہ سرگرم خواتین چوروں نے سناروں کو چکراکررکھ دیاہے ملزموں کی تلاش جاری ہے ،پولیس کراچی کے صدر میں جیولرز کو لوٹنے کے لیے نوسرباز خواتین کا گروہ سرگرم ہوگیا،اب تک متعدد جیولرز اپنے مال سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،میٹروون نیوز نے ایک گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی،سمیرقریشی کی رپورٹ صدرکے علاقہ میں جیولرزکو لوٹنے کے لیے نوسرباز خواتین کا گروہ سرگرم ہوگیاہے جنہوں نے صدرکے سناروں کوچکراکررکھ دیاہے ،نوسربازخواتین جیولرز کی دکان میں زیورات دیکھنے کے بہانے آتی ہیں اوران سے خریداری کے بہانے قیمتیں پوچھتی ہیں اسی دوران ان کی ساتھی خواتین موقع دیکھتے ہیں سوناغائب کردیتی ہیں ،میٹروون نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے جس میں واضح طورپردیکھاجاسکتاہے کہ ایک خاتون سنارکی دکان میں جھمکے دیکھ رہی ہے اوراسی دوران اس کی ساتھی خاتون نے سونے کا کنگن دیکھنے کے بہانے اٹھایااوراسے اپنے ہاتھ میں ڈال لیااوربآسانی فرارہوگئیں جبکہ دوسری فوٹیج میں ایک خاتون سونے کا پوراسیٹ دیکھنے کے بعد اپن [vlcsnap-2015-01-09-12h34m35s84.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 سندھ پولیس کے بہادر افسر چودھری اسلم کی شہادت کو ایک سال ہوگیا مگر ان پر ہونے والے حملے کا تعین آج تک نہیں کیا جاسکا سندھ پولیس کی تاریخ میں بہادر افسر کے نام سے ہمیشہ یاد رکھے جانے والے افسر چوہدری اسلم کی شہادت کے ایک سال بعد تک ان پر ہونے والے حملہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے کراچی آپریشن میں فعال کردار ادا کرنے والے ، دہشتگردوں کے خلاف متعدد کاروائیوں سمیت لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار رحمان بلوچ کو اسکے تین ساتھیوں سمیت مقابلے میں مارنے والے چوہدری اسلم کو ایک سال قبل پی آئی بی تھانے کی حددو لیاری ایکسپریس وے پر بم حملے میں شہید کیا گیا تھا ، مزکورہ حملے کے وقت وہ بنا بم پروف اور بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے اور انتہائی طاقتور دھماکے میں انکی گاڑی فضا میں بلند ہوکر دور جا گری تھی اور گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے ، واقعے کے ایک سال گزرجانے کے باوجود انکی موت کے حوالے سے چند معاملات تا حال کلئیر نہیں ہوسکے ہیں کہ چوہدر ی اسلم پر ہونے والا حملہ خود کش تھا یا نہیں واقع [vlcsnap-2015-01-09-12h28m34s59.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اورنگی ٹاون سیکٹر یونٹ ایک سو انیس کے کارکن ندیم احمد کو کالعدم تنظیم کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی جانب سے قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ندیم احمد کے قتل کا نوٹس لیا جائے رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ندیم احمد عائشہ منزل پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشتگردوں کی شناخت کے کیس میں اہم گواہ تھے جنہوں نے حق پر ست رکن اسمبلی منظر امام امام شہید کے ہمراہ سی آئی ڈی سینٹر میں چودھری اسلم شہید کے پاس جاکر وہاں گرفتار دہشتگردوں کی شناخت بھی کی تھی ، جس کے بعد سے وہ دہشتگردوں کی ہٹ سلٹ پر تھے اور انہیں قتل کی مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں ، رابطہ کمیٹی نے بیان میں مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کے موٹر سائیکل سوار دہشتگرد سرعام ایم کیوایم کے کارکنان کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلک [vlcsnap-2015-01-09-12h26m32s125.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 غیر قانونی پانی کے ہائیڈرنٹس کے خاتمے کے لیے آئی جی سندھ کی سربراہی میں کمیٹی سپریم کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس از خود نوٹس کیس کی سماعت کی سپریم کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی پانی کے ہائیڈرنٹس کے خاتمے کیلئے آئی جی سندھ کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل کا حکم دے دیا سپریم کورٹ کے جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، 2 رکنی فاضل بنچ نے کراچی میں غیر قانونی پانی کے ہائیڈرنٹس کے خاتمے کیلئے آئی جی سندھ کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل کا حکم دے دیا، کمیٹی میں واٹر بورڈ کے افسران، شہری انتظامیہ،سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر شامل ہونگے، عدالت کے استفسار پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ شہر میں 90 ہائیڈرنٹس کولائسنس جاری کئے گئے ہیں جبکہ 30 ہائیڈرنٹس واٹر بورڈ سے کنکشن لے رہے ہیں،40 غیر قانونی ہائیڈرنٹس بھی کام کر رہے ہیں ، انہیں ختم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ، فاضل عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ واٹر بورڈ کر [vlcsnap-2015-01-09-12h22m52s227.png] [tafseel.jpg] 2015-01-09 سندھ ہائی کورٹ کے ناظر نے کمشنر آفس کے ذوالفقار عباسی اور آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ندیم ظفر کے سامنے تمام ریکارڈ سیل کردیئے سندھ ہائی کورٹ نے آرٹس کونسل کا ریکارڈ بشمول الیکشن 2014 الیکٹرول رول اور ووٹرز لسٹ کے لئے کورٹ ناظر کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا ، کورٹ ناظر ظہیر الدین نے کمشنر آفس کے ذوالفقار عباسی اور آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ندیم ظفر کی موجودگی میں الیکشن 2014 کا تمام ریکارڈ سیل کردیا ہے ، واضح رہے کہ عدالت عالیہ نے خلیل احمد نینی تال والا کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کئے تھے اور 6 جنوری کو ان کو حاضر ہونے کا کہا تھا ، آرٹس کونسل کے ممبران نے اپنے وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی تھی مگر کمشنر کراچی خود تشریف لائے اور نہ ہی کوئی اپنا وکیل مقرر کیا ، لہذا عدالت نے کمشنر کراچی کو 15 جنوری کو ذاتی طور پر طلب کرلیا ہے اور ناظر کو حکم دیا تھا کہ الیکشن کا تمام ریکارڈ سیل کردیا جائے ، ناظر نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تمام ریکارڈ سیل کردیا [vlcsnap-2015-01-09-12h18m13s1.png] [tafseel.jpg] mapping