چوتھی سالگرہ اردو محفل کے چوتھے سالانہ جشن کا آغاز

ماوراء نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 1, 2009

  1. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    [​IMG]

    [​IMG][​IMG]


    السلام علیکم اہل محفل،


    سب سے پہلے آپ سب کو اردو محفل کی چوتھی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ محفل کی سالگرہ کے جشن کا آغاز تو آج صبح سے ہی کرنا تھا، لیکن کچھ دیر ہو گئی۔۔اعجاز انکل کا بہت شکریہ۔ جن کے تھریڈ کھولنے سے کچھ تو پتہ چلا کہ آج واقعی محفل کی سالگرہ ہے۔محفل کو نئے سٹائل میں دیکھ کر بھی بہت خوشی ہو رہی ہے، جس کے لیے نبیل بھائی کا بہت شکریہ۔

    تو آئیں اب ہم باقاعدہ اپنے جشن کا آغاز کرتے ہیں۔ سالگرہ کے جشن کا پروگرام ابن سعید نے ترتیب دیا تھا جو تقریباً چھ ہفتوں پر مشتمل ہے۔ ان چھ ہفتوں کے پروگرام پر ایک بار پھر نظر ڈالیں گے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ تمام محفل اراکین کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

    لیکن اس سے پہلے بتاتی چلوں کہ پچھلے سال کی طرح میں یہ سال بھی نبیل اور زکریا کے نام ہی کرنا چاہوں گی۔ اور جشن کے دوران ہمارے مہمانانِ خصوصی بھی اردو ویب کے منتظمینِ اعلٰی نبیل، زکریا اور شمشاد بھائی ہوں گے۔ پچھلی بار سالگرہ کے آغاز پر کچھ ایسا لگا تھا کہ اس بار اراکین میں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے جوش کم ہے۔ لیکن جب ہم نے سالگرہ منانے پر آئے تو میرے خیال میں پچھلے سال کی سالگرہ اب تک کی بہترین سالگرہ منائی گئی ہے۔ اس بار بھی اراکین میں کوئی خاص جوش و خروش نظر نہیں آ رہا تو امید کرتے ہیں کہ جشن کے آغاز کے بعد ہی اراکین جوش میں آ جائیں گے:grin: اور اس سالگرہ کو بھی بہترین سالگرہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

    جیسا کہ آپ سب کو پروگرام کا علم ہے ہی۔۔ لیکن ایک بار پھر پوسٹ کر دوں۔ ہر ہفتے کے آغاز پر ہر ہفتے کے ناظمین نیا دھاگہ کھولیں گے۔۔ جس کے بارے میں مکمل معلومات آپ کو وہاں مل جائیں گی۔(اگر پروگرام میں کوئی غلطی ہے یا اس کو بدلنا چاہتے ہیں تو اس میں آسانی سے ردو بدل کی جا سکتی ہے۔:))
    - ہفتہ ابتدائیہ (تعارفی اور تفریحی پیغامات پر مشتمل) (یکم سے سات جولائی)
    - ہفتہ لائبریری (٨ سے ١٤ جولائی)
    - ہفتہ ٹیکنالوجی (١٥ سے ٢١ جولائی)
    - ہفتہ ادب ( ٢٢ سے ٢٨ جولائی )
    - ہفتہ فیشن/پکوان/ملٹی میڈیا وغیرہ (٢٩ جولائی سے ٤ اگست)
    - ہفتہ اختتامیہ (٥ سے ١١ اگست)

    - سات جولائی تک ہم پہلا ہفتہ منائیں گے۔ کچھ دیر تک میں تعبیر کا بنایا ہوا ایک کوئز پوسٹ کروں گی۔ اور فہیم نے بھی سالگرہ کے موقع پر ایک کوئز بنایا ہے۔ جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
    اس کے علاوہ ایوارڈز کے نتائج کا اعلان آخری ہفتے سے پہلے کر دیا جائے گا۔

    آئیں۔۔۔اس اس سال بھی محفل سے اپنی محبت کا اظہار سالگرہ کے جشن کو کامیاب بنا کر کریں۔



    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]




    [​IMG][​IMG]
    [​IMG]

    ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 23
  2. محمد وارث

    محمد وارث منتظم

    مراسلے:
    14,349
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ ماوراء۔

    زندہ باد اردو محفل :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
  3. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    26,035
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    چلو دیر آید درست آید۔۔ وہ تو مجھے بے چینی ہو رہی تھی کہ یہاں ہندوستان میں صبح کے دس بجے تک بھی کچھ نہیں تھا، بلکہ رات تک بھی محض میری تھریڈ پر ہی آمد و رفت رہی۔ بہر حال وہ تانا بانا محض Stop Gap arrangement تھا، شکریہ ماورا اب با قاعدہ قاعدے سے شروع کرنے کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    14,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب !

    اس بار بھی انشاءاللہ بہت اچھی رہے گی سالگرہ !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  6. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,769
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب۔۔۔ سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کو نئے رنگوں میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  7. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,796
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ میری طرف سے بھی سب کو محفل کی سالگرہ مبارک ہو پچھلے سال تو بہت مزہ آیا تھا امید کرتے ہیں اس سال بھی بہت مزہ آئے گا
    آپ سب کا ساتھ ہوا تو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  8. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    20,970
    موڈ:
    Daring
    بہت بہت مبارک ہو آپ سب کو
    محفل
    کی
    سالگرہ مبارک
    ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  9. Saraah

    Saraah محفلین

    مراسلے:
    608
    واعلیکم السلام

    اردو محفل کو سالگرہ بہت مبارک :party::party::party:


    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  10. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    میری طرف سے اردو محفل کے اراکین کو محفل کی سالگرہ مبارک۔
    اردو محفل کے منتظمین خصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی بدولت ہمیں اپنی زبان میں اظہارِ خیال کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ملا ہے۔
    میری دعا ہے کہ اردو محفل اسی طرح دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔ آمین

    شکریہ محترمہ ماوراء صاحبہ تقریب کا باضابطہ آغاز کرنے کیلیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  11. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    10,757
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Angelic
    ماورا کی تقریر سے سالگرہ کا آغاز ہو گیا ہے اور اب امید ہے کہ جلد ہی اس میں رنگ بھرنے والے ہیں۔

    ماورا تم خود کہاں ہو بھلا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  12. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused
    کہاں ہے نئے رنگ :( :confused:
    میری طرف تو اب بھی نیلی اور سفید ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. نبیل

    نبیل منتظم

    مراسلے:
    15,398
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  14. arifkarim

    arifkarim محفلین

    مراسلے:
    17,746
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Amazed
    محفل کر رنگ ہم سب کے سنگ سنگ۔۔۔ اردو محفل زندہ باد!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  15. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    ہاں، ابھی تو آغاز ہے۔۔ انشاءاللہ چھ ہفتے خوب مل کر منائیں گے۔
    لیکن تم کہاں ہو؟ مجھے تو تمھارے پچھلے سال کے کھانے پینے کے انتظامات یاد آ رہے تھے۔ :biggrin:
    میں یہیں ہوں۔۔لیکن بدھ سے اتوار تک ذرا مصروفیت ہیں۔۔۔ پھر اگلے ہفتے کے تین دن فارغ ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  16. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,096
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اردو محفل کے تمام اراکین کو اردو محفل کی چوتھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔

    انشاء اللہ یہ سالگرہ بھی بہت دھوم دھام سے منائی جائے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  17. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
  18. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  19. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused
    ماوراء ہفتہ لائبریری میں کیا ہو گا اور کہاں ہو گا؟؟؟
    خرم شہزاد کا بھی پٰیغام تھا وزیٹرز پیج پر پر مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہا :confused:
     
  20. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    تعبیر، اوپر والی پوسٹ میں شگفتہ کے کھولے ہوئے تھریڈ کا لنک دیا ہے۔ اور ہفتہ لائبریری میں بہت کچھ کرنا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر