Etemaad daily on facebook
Etemaad daily on twitter
Etemaad daily on youtube
http://darussalambank.in
Etemaad Daily Logo
The Etemaad Urdu Daily
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
تازہ خبریں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی کا بیان
رکن اسمبلی ادونی سائی پرساد ریڈی نے آج 68ویں یوم آزادی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اردو گھر ادونی میں پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر انھوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان آزاد ہونے کی خوشی میں یہ جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔ آج کا یہ دن ہم تمام کو ہندوستان کی آزادی میں جدوجہد کرنے والوں کی یاد دلاتا ہے۔ جنھوں نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی۔ گاندھی جی ، جواہر لال نہرو، مولانا ابو الکلام آزاد ، وغیرہ جیسے ملک کے بڑے رہنماؤں نے اپنے وطن کیلئے جان ، مال ، کی قربانیاں دیں۔ جن کی بدولت آج ہم ہمارے ملک میں آزادی سے زندگی گذار رہے ہیں۔ مزید انھوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ محنت و مشقت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں ۔ مولانا ابو الکلام آزاد جو ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے انھوں نے بھی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے بہت زور دیا۔ چونکہ ۔ اسی میں ملک اور قوم کی ترقی ہے۔ بعد ازاں انھوں نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ ادونی شہر کے رکن اسمبلی ہونے کے عوض انھیں ادونی شہر کیلئے بھی بہت سارے ترقیاتی کام کرنے ہیں ۔ انھوں نے اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے کا تیقن دیا۔ بعد ازاں صدر جلسہ سید عارف اللہ نعمانی صاحب وظیفہ یاب صدر مدرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ 15 ؍ آگست یوم آزادی کو ہم خوشی تو مناتے ہیں لیکن ہم غم بھی کرنا ضروری ہے کیونکہ ہندوستان کو آزاد کرنے کیلئے ملک کے مشہور و معروف شخصیات بہادر شاہ ظفر ، ٹیپو سلطان ، مولانا ابو الکلام آزاد ، کے علاوہ علمائے دین نے بھی جان ، مال ، گھر بار، وغیرہ کی قربانیاں دیں ہیں۔ جس کے سبب آج ہم ہندوستان کا مستقبل بن کر زندگی بسر کررہے ہی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی آدھی رات کو ملی۔ مگر وہیں سے ہندوستان کی تاریکی ختم اور اُجالا ہی اُجالا چھا گیا۔ جلسہ کا اختتام شیرخان ریاض احمد سکریٹری مولانا ابوالکلام آزاد نے رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی ، صدر جلسہ سید عارف اللہ صاحب ، مہمانانِ خصوصی گفروش شفیع احمد صاحب صدر حج کمیٹی ادونی، ہریوانم عبدالباسظ صاحب رکن حج کمیٹی ، مظہر صاحب رکن گل حسینی صاحب ہیلتھ سنٹر ، حضرت صاحب رکن عید گاہ کمیٹی ، چندراکانت ریڈی، وغیرہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں طلباء و طالبات میں مٹھائی کی تقسیم عمل میں آئی۔
No Comments For This Post.
Leave a Comment
Name:
Email:
Comment:
Enter the code shown:


Can't read the image? click here to refresh
Most viewed from آندھرا پردیش
Most viewed from دنیا بھر سے
Please install Jameel Noori Nastaleeq Font to read website content properly. Click here to download and install font.
Copyright © 2013 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.