نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور پاکستان کی مشترکہ لسانی، ادبی اور تہذیبی روایت کا امین مشاعرہ جشن بہار دہلی میں ہوا جوحال ہی میں دنیا کو الوداع کہنے والے معروف دانشور، ادیب اور سکالر خوشونت سنگھ سے منسوب کیا گیاتھا۔ جشن بہار ٹرسٹ کی بانی کامنا پرشاد کے مطابق خوشونت سنگھ نہ صرف اردو زبان کے پرستاروں میں تھے بلکہ اس مشاعرے کے روح روانوں میں شامل تھے۔مشاعرے کی صدارت بھارت کی پلاننگ کمیشن کی رکن سیدہ سیدین حمید نے کی جبکہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس ٹی ایس ٹھاکر مہمانِ خصوصی تھے ۔اردو اور مشاعرے کے شائقین دہلی پبلک سکول میں ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔اردو زبان و ادب کی کشادہ دلی، حفظ مراتب، شیرینی، سلیقہ اور شائستگی کا ذکر کرتے ہوئے جشن بہار ٹرسٹ کی بانی کامنا پرشاد نے کہا کہ نوجوان نسل اور ایوان کے اراکین کو اردو کا ایک تعارفی کورس ضرور کرنا چاہیے تاکہ ان میں بھی اس زبان کی شائستگی اور سلیقہ آ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ’ہر کسی کو اردو زبان سیکھنی چاہیے کیونکہ اردو زبان و ادب ہی ہمیں مو¿ثر طریقے سے اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کرنا سکھاتا ہے ، اگر ہمارے ممبران پارلیمنٹ نے یہ زبان سیکھی ہوتی تو ہمیں ایوان کے اندر ہونے والے اشتعال انگیز نظارے کا سامنا نہ ہوتا۔ کراچی کے احمد سلمان نے اپنے کلام سے لوگوں کی خوب داد حاصل کی اور انھیں دوبارہ اسٹیج پر کلام سنانے کے لیے بلایا گیا۔تاجکستان کے شہر دوشانبے سے آنے والی شاعرہ زیب النساءمالاخووا نے اگرچہ اپنے کلام سے نہ سہی تو اپنی آواز اور انداز سے لوگوں کا دل ضرور جیتا۔مشاعرے میں پاکستان کے علاوہ ترکی، تاجکستان اور جاپان سے بھی شعرا نے شرکت کی۔ معروف پاکستانی شاعرہ فہمیدہ ریاض نے کہا کہ ہندوستان ایک ’اِنکلسیو‘ لفظ ہے جس میں سب شامل ہے۔ انھوں نے پاکستان میں شدت پسندی کی صورت حال پر نظم پڑھ کر داد سخن حاصل کی۔
09 جنوری 2015
تازہ ترین
- اسلام آباد : عمران خان کے نکاح کی کوئی فیس نہیں لی: مفتی سعید
- قومی : مشرف حملہ کیس، ایک اور مجرم کو آئندہ چند گھنٹوں میں پھانسی دینے کا امکان
- قومی : وزیر داخلہ کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان جائزہ اجلاس، رجسٹرڈ افغانیوں کو واپس بھیجنے کافیصلہ
- قومی : تمام ’مسائل‘ کا حل عمران خان کی شادی تھی تو پہلے کر لیتے: سینیٹر زاہد خان
- قومی : ملک بھر میں کارکنوں کا قتل لمحہ فکریہ ہے، حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: ایم کیو ایم
- ڈیلی بائیٹس : مارک ذکر برگ کا اسلام مخالف سٹیٹس، جھوٹ پکڑا گیا
- تفریح : انتہا پسند ہندوں کا کرینہ کی تصویر کے ساتھ شرمناک سلوک،سیف علی خان چیخ اٹھے
- کھیل : پنڈتوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی نوید سنا دی
- جامشورو : کوٹری ریلوے اسٹیشن پر ریلوے انتظامیہ نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے واے پولیس اہلکاروں کو نیچے اتار دیا
- اسلام آباد : بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون سے ’ہیروئن ‘ بر آمد
- قومی : راولپنڈی اسلام آباد میں ایک ہی فوجی عدالت قائم کرنے کافیصلہ
- قومی : اسلام آباد میں دہشت گردی کے 7 مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش
- کھیل : آئی سی سی ویمن چیمپین شپ کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستا ن ویمن کر کٹ ٹیم نے سری لنکا کو 5 وکٹوں شکست دے دی
- بلاگ : 1992 اور 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ناقابل یقین مماثلث، پاکستان کیلئے امکانات روشن
- قومی : تبدیلی وقت گزرنے کے ساتھ آتی ہے:پرویز رشید
- تفریح : جیکولین نے پر کشش جسم کا راز بتا دیا
- ڈیلی بائیٹس : وہ پانچ باتیں جنہیں سن کر پاکستانی مردوں کی جان نکل جاتی ہے
- تفریح : سنجے دت واپس جیل پہنچ گئے
- قومی : شادی 20تاریخ کے بعد کرنے کا ارادہ تھا لیکن بے بنیاد باتوں کی وجہ سے جلدی کی : عمران خان
- بزنس : زونگ نے انٹرنیٹ صارفین کیلئے بہترین پیکیجز متعاراف کرا دیئے
- اسلام آباد : نانی بیماری کی وجہ سے شریک نہیں ہوئیں، ریحام کی چھوٹی بیٹی ان کے ساتھ رہیں گی بھانجہ یوسف
- اسلام آباد : عابد شیر علی بھی ’ریحام خان ‘ کو مان گئے
- خیرپور : وزیراعلیٰ ہاﺅس خیرپور میں بجلی چوری پکڑی گئی
- اسلام آباد : پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کو بھابھی سمیت روک لیا
- کراچی : عمران خان کی شادی ، الطاف حسین میڈیا پر برس پڑے
- پشاور : سکول انتظامیہ کو سکول12جنوری کو کھولنے کے لئے این او سی لازمی قرار
- ملتان : ایک اور قیدی کی موت کا پروانہ جاری
- گوادر : راکٹ حملوں اور فائرنگ میں پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید
- قومی : شادی ہوتے ہی عمران خان نے سول نافرمانی تحریک ختم کردی
- بین الاقوامی : مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ کیلئے گورنرراج نافذ
سوشل