جشنِ آزادی مبارک

Monday,15 August 2005
از :  
زمرات : پاکستان, میری پسند

سب پاکستانيوں کو ميری طرف سے ٥٨ جشنِ آزادی مبارک ہو۔ اس سلسے ميں احمد فراز کی ايک نظم يھاں ارسال کر رہا ہوں جو حقائق سے اتنا زيادھ بعيد بھی نہيں ہے۔۔

اب کس کا جشن مناتے ہو؟
اب کس کا جشن مناتے ہو اس ديس کا جو تقسيم ہوا
اب کس کے گيت سناتے ہو اُس تن من کا جو دو نيم ہوا
اُس خواب کا جو ريزہ ريزہ اُن آنکھوں کی تقدير ہوا
اُس نام کا جو ٹکڑا ٹکڑا گليوں ميں بے توقير ہوا
اُس پرچم کا جس کی حُرمت بازاروں ميں نيلام ہوئی
اُس مٹی کا جس کی حُرمت منسوب عدو کے نام ہوئی
اُس جنگ کا جو تم ہار چکے اس رسم کا جو جاری بھی نہيں
اُس زخم کا جو سينے پہ نا تھا اُس جان کا جو واری بھی نہيں
اُس خون کا جو بد قسمت تھا راہوں ميں بہايا تن ميں رہا
اُس پھول کا جو بے قيمت تھا آنگن ميں کھِلا يا بَن ميں رہا
اُس مشرق کا جس کو تم نے نيزے کی انی مرہم سمجھا
اُس مغرب کا جس کو تم نے جتنا بھی لُوٹا کم سمجھا
اُن معصوموں کا جن کے لہو سے تم نے فروزاں راتيں کيں
يا اُن مظلوموں کا جِن سے خنجر کی زباں ميں باتيں کيں
اُس مريم کا جس کی عفت لُوٹی ہے بھرے بازاروں ميں
اُس عيسی کا جو قتل ہے اور شامل ہے غم خواروں ميں
اِن نوحھ گروں کا جِن نے ہميں خود قتل کيا خود روتے ہيں
ايسے بھی کہيں دم ساز ہوئے ايسے جلاد بھی ہوتے ہيں
اُن بھوکے ننگے ڈھانچوں کا جو رقص سرِ بازار کريں
يا اُن ظالم قذاقوں کا جو بھيس بدل کر وار کريں
يا اُن جھوٹے اقراروں کا جو آج تلک ايفاء نا ہوئے
يا اُن بے بس لاچاروں کا جو اور بھی دُکھ کا نشانہ ہوئے
اِس شاہی کا جو دست بدست آئی ہے تمہارے حصے ميں
کيوں ننگِ وطن کی بات کرو کيا رکھا ہے اِس قصے ميں
آنکھوں ميں چھپائے اشکوں کو ہونٹوں ميں وفا کے بول لئے
اِس جشن ميں بھی شامل ہوں نوحہ بھرا کشکول لئے

تبصرہ جات

“جشنِ آزادی مبارک” پر 4 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. Anonymous says:

    کیا کہا جائے اور کیا نہ کہا جائے ؟ ہم من حیث القوم اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں مگر پھر بھی ہمیں سمجھ نہیں آتی 

    Posted افتخار اجمل بھوپال

  2. Anonymous says:

    umm…..

    misbah 

    Posted Anonymous

  3. Anonymous says:

    آزادی کا جشن آپ کو بھی مبارک۔۔

    اب کس کا جشن مناتے ہو؟ خوب ہے 

    Posted شعیب صفدر

  4. Anonymous says:

    It used to be one of my favourite nazm, and now i’m reading it after so many days … Its very true for the present circumstances !!! 

    Posted Asma

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔