web analytics
Breaking News

ناروے کے دوسو سالہ جشنِ آزادی کی تقریبات میں مسلم لیگ ناروے کی بھرپور شرکت

PML_Norway_Photo_May25-2014

اسلام آباد/اوسلو (25مئی2014ء): پاکستان مسلم لیگ ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ ناروے میں بسنے والے 34ہزارپاکستانی ہنرمند افراد ناروے کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج ناروے کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں پاکستانیوں کی بھرپورموجودگی پائی جاتی ہے اور انکی خدمات کا اعتراف حکومتی عہدے داران بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منائے جانے والے قومی دن میں پاکستانیوں کی بھرپور شرکت کے حوالے سے تنظیمی اجلاس سے خطاب میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امسال اس دن کی اہمیت اس بناء پر زیادہ تھی کہ یہ ناروے کا دوسو سالہ جشن آزادی بھی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ناروے کے جنرل سیکرٹری شیخ ریاض احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ناروے کی ہدایات پر پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے ناروے پریڈ میں جوش و خروش سے حصہ لیکر ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی ایک امن پسند قوم ہیں ۔ چوہدری رزاق نے مزید کہا کہ رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس لگ بھگ 110بچوں کا قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے جلوس کی شکل میں اوسلو شہر کی شاہراہوں سے گزرتے ہوئے بادشاہ کے محل میں حاضری و سلامی دینے کا منظر متاثرکن تھا۔ مسلم لیگ ہاؤس اوسلو میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں ملک اصغر اعوان، چوہدری رفاقت علی، چوہدری نجیب اللہ، چوہدری صادق، میاں اظہر الحسن، محمد رفیع بٹ اور میاں اختر حسین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔