تازہ ترین
صفحہ اول / گجرات کی خبریں / یونیورسٹی آف گجرات میں جشن یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات منعقد ہونگی

یونیورسٹی آف گجرات میں جشن یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات منعقد ہونگی

گجرات ( پ۔ر) یونیورسٹی آف گجرات میں جشن یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات منعقد ہونگی۔حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات میں بسلسلہ جشن یوم آزادی کئی تقریبات منعقد ہوں گی چودہ اگست کی علیٰ الصبح جامعہ گجرات کی مسجد میں نماز فجر کے بعد اللہ کے حضور اجتماعی طور پر شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا ہو گی امام جامعہ ڈاکٹر محمدنواز دعا کروائیں گے ساڑھے آٹھ بجے وائس چانسلر آفس کے سامنے پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہو گی۔ مہمان خصوصی شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد نظام الدین اپنے دست مبارک سے پرچم کشائی کریں گے۔ قومی ترانہ ہوگا اور ملی نغمے ہونگے ۔ ۹ بجے ’’ جشن آزادی واک‘‘ ہوگی جس کی قیادت VCڈاکٹر نظام الدین و رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل کریں گے۔’’ آزادی واک سٹوڈنٹس سروسز سنٹر پہنچے گی جہاں ڈائریکٹر SSCمحمد یعقوب اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکاء کا استقبال کریں گے۔ ایس ایس سی میں پاکستان کے 68ویں یوم آزادی پر بڑا کیک کاٹا جائے گا۔ اس موقع پر ’’ پاکستان اور استحکام و ترقی کی آرزو ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آزادی سیمینار ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کریں گے جبکہ ڈاکٹر طاہر عقیل ، ڈاکٹر فریش اللہ،ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر جاوید حیدر سید، ڈاکٹر مشتاق احمد ، شیخ عبدالرشید ، محمد یعقوب ، ڈاکٹر فوزیہ مقصودسمیت اساتذہ و سینئر افسران خطاب کریں گے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر جدوجہد پاکستان کے تناظر میں لکھی جانے والی کتب کا میلہ بھی لگایا جائے گاSSCکے زیر اہتمام اس کتاب میلے میں ممتاز پبلشرز کی کتب بھی رکھی جائیں گی۔ جشن آزادی کے حوالے سے 26اگست کو محفل مشاعرہ ہوگی اور تحریک پاکستان کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے طالبعلموں کے درمیان مباحثہ اور پوسٹر مقابلے بھی ہوں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات میں لہلہاتے قومی پرچم جذبہ آزادی اور حب الوطنی کی ترجمانی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور جامعہ گجرات ایک حقیقی قومی دانش گاہ نظر آرہی ہے۔

آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.ضروری شعبوں کو نشان لگا دیا گیا *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

اوپر سکرال